کاؤنسلنگ سنٹرزسےمدد

کیرئیرکاؤنسلنگ سنٹرز اورانٹروینشن سنٹرز

 

یہ خواتین کےلئےکاؤنسلنگ سنٹرز ہیں جوگھریلوتشدد میں تجربہ کارہیں۔

آپ کاؤنسلنگ سنٹرزتلاش کرسکتی ہیں .

 

کاؤنسلنگ سنٹرآپ کی کیسے مدد کرسکتےہیں؟

  • اگرآپ اس کےبارےمیں بات کرنا چاہتی ہیں۔
    یہ میرے ساتھ واقع ہوتا ہے۔
  • اگرآپ تشدد کا سامنا کررہی ہیں۔
    اورآپ کو ابھی تک علم نہیں ہے کہ آپ کیا کرسکتی ہیں۔
  • اگرآپ کےگھرمیں گھریلوتشدد کی وجہ سے پولیس آئی۔
    شاید آپ نے باقاعدہ کوئی شکایت جمع کرائی۔
  • ہوسکتا ہےپولیس نے مُرتکب افراد کوباہربھیج دیا ہو۔
  • ہوسکتا ہےآپ اپنے پارٹنرسےعلیحدہ ہوگئی ہوں۔
    کیونکہ وہ آپ کودھمکی دیتا ہےیا پیٹتا ہے۔
    لیکن وہ آپ کو اکیلا نہیں چھوڑ رہا۔
    وہ مسلسل بُنیادوں پرآپ کو پریشان کرتا ہے۔
  • آپ کو مشورے اورمدد کی ضرورت ہے۔
    یہاں تک کہ طویل عرصےکےلئے۔
  • شاید آپ کسی خاتون کو جانتی ہیں جوتشدد کا تجربہ کررہی ہے۔
    اورآپ اُس خاتون کی مدد کرنا چاہتی ہیں۔
  • کوئی کاؤنسلنگ سنٹر دیگرممالک سےآنےوالی خواتین کی بھی مدد کرتا ہے:
    ہوسکتا ہےآپ گھرپرتشدد کا سامنا کررہی ہوں۔
    یا گھرکےاندر۔
    آپ اپنےپارٹنرسےعلیحدہ ہونےسےخوفزدہ ہیں۔
    آپ خوفزدہ ہیں:
    کہ ہوسکتا ہےآپ کوپھرجرمنی میں مزید رہنے کی اجازت نہ ہو۔

کاؤنسلنگ سنٹرکی کوئی ملازم آپ کی ان تمام مُشکلات کےحوالےسےمدد کرسکتی ہے۔

 

آپ کاؤنسلنگ سنٹرزتک کیسےپہنچ سکتی ہیں ؟

  • آپ کسی کاؤنسلنگ سنٹرکوکال کرسکتی ہیں.
    یا آپ ایک ایس ایم ایس بھیج سکتی ہیں۔
  • آپ ایک ای میل لکھ سکتی ہیں۔
  • آپ ایک فیکس بھی بھیج سکتی ہیں۔

آپ کو اپنا نام بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔
اگرآپ وہ بتانا نہیں چاہتیں۔

 

پھر کیا ہوگا؟

آپ کوکاؤنسلنگ سنٹرپرملاقات کےلئےاپائنٹمنٹ ملے گی

اگرآپ چاہیں تواپنے ساتھ کسی ساتھی کو لاسکتی ہیں۔

کوئی ایسا شخص جس پرآپ بھروسہ کرتی ہوں۔

اگرآپ ایسا کرنا چاہیں۔

 

اُس کے بعد ایک ملازم آپ سےبات کرتا / کرتی ہے:
آپ کےسوالات اورمُشکلات کےبارےمیں۔

 

اگرآپ جرمن زیادہ نہیں بول سکتیں، توایک مُترجم موجود ہوگی۔

وہ ترجمہ کرے گی:

جوآپ کہیں گی۔

اورجودوسرے آپ کو کہتےہیں۔


ملازم آپ کوتعاون مہیا کرےگا / گی، مثلاً عدالتوں یا سرکاری افسران کےحوالےسےبھی۔

اگرآپ کواس حوالےسےبھی مدد کی ضرورت ہوئی۔

 

اس کےعلاوہ کاؤنسلنگ سنٹرپرقانونی مشورہ بھی موجود ہے.
مثلاً ان معاملات پر:

  • آپ کےحقوق کیا ہیں؟
  • بچے کس کی تحویل میں رہیں گے؟
  • رہائش کےحق کےبارےمیں کیا؟
    اگرآپ کسی دوسرے مُلک سےآئی ہیں۔
  • مُرتکب شخص کےخلاف کیسےشکایت کی جاسکتی ہے؟
  • کیا آپ کووکیل (اٹارنی) کی ضرورت ہے؟ جوقوانین کو جانتا ہو۔
  • عدالت میں کیا واقع ہوتا ہے؟

 

اس کےعلاوہ کاؤنسلنگ سنٹرپربچوں کو پیش کی جانے والی اشیاء بھی موجود ہیں۔

وہاں بچوں کی دیکھ بھال کی جاسکتی ہے۔

تب آپ سکون کےساتھ بات کرسکتی ہیں۔

 

اگرآپ کو تحفظ کی ضرورت ہے، ملازم آپ کی اس سلسلےمیں بھی مدد کرےگا / کرےگی۔ وہ آپ کے ساتھ مل کر کوئی ویمنزشیلٹر ڈھونڈ سکتےہیں۔

یا رہائش کی دیگرجگہ۔