گھریلوتشدد کتنی اقسام میں موجود ہے؟

گھریلوتشدد کتنی اقسام میں موجود ہے؟

 

بہت سےلوگ سمجھتےہیں کہ تشدد کا مطلب جسم کوزخمی کرنا ہے۔

لیکن گھریلوتشدد کی کئی مُختلف اقسام ہیں۔

کسی بھی قسم کا تشدد جسم کونقصان پہنچاتا ہے۔

یا روح کو۔

 

جسمانی تشدد:

  • اگرکوئی آپ کو چوٹ لگاتا ہے۔
  • اگرکوئی آپ کو دھکا دیتا ہےیا ٹھوکرلگاتا ہے۔  
  • اگرکوئی آپ کا گلادباتا ہے۔
    اورآپ سانس نہیں لےسکتیں۔

جذباتی تشدد:

  • اگرکوئی آپ کی بے عزتی کرتا ہے۔
  • اگرکوئی یہ فیصلہ کرتا ہےکہ آپ کس سےمل سکتی ہیں۔
  • اگرکوئی یہ فیصلہ کرتا ہے کہ آپ کو کیا لباس پہننا چاہیے۔
  • اگرکوئی آپ کو خوفزدہ کرتا ہے۔
  • یا آپ کودھمکی دیتا ہے:
    کہ وہ بچوں کولے جائےگا۔
    کہ وہ آپ کو زخمی کرےگا۔
    کہ وہ آپ کو دوربھیج دےگا۔
    گھرسے باہر۔ یا یہاں تک کہ مُلک سےباہر۔

جنسی تشدد:

  • اگرکوئی آپ کوچھُوتا ہےاورآپ نہیں چاہتیں کہ وہ ایسا کرے۔
  • اگرآپ سےتوقع کی جاتی ہےکہ آپ کسی کوچھُوئیں اورآپ ایسا نہیں کرنا چاہتیں۔
  • اگرکوئی آپ کو زبردستی فحش مُواد دیکھنےپرمجبورکرتا ہے۔
  • عصمت دری:
    اگرکوئی آپ کےساتھ جنسی عمل کرتا ہےاورآپ وہ نہیں کرنا چاہتیں۔
    اورآپ نے اُسے"نہیں" کہا ہے۔

الگ تھلگ کردینا:

  • اگرکوئی آپ کو قید کردیتا ہے۔
  • اگرآپ کو اکیلے جانےکی اجازت نہیں دی جاتی۔
  • اگرآپ کوٹیلی فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔
  • اگرآپ کو دیگرلوگوں سےبات کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

یہ بھی تشدد ہے:

  • اگرآپ کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔
  • اگرکوئی آپ سےآپ کی رقم لےلیتا ہے۔
  • اگرآپ کوزبان سیکھنےکےکورس پرجانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔
  • اگرآپ کسی خاتون سےپیارکرتی ہیں۔
    اورآپ کا خاندان اُس سےمنع کرتا ہے۔
  • اگرآپ کومجبوراً کسی ایسےشخص سےشاری کرنا پڑتی ہےجسےآپ پسند نہیں کرتیں۔

 

کوئی بھی تشدد بہت نقصان دہ ہوتا ہے۔

آپ کا جسم اس سے بیمار ہوسکتا ہے۔

یا آپ کی روح۔

  • آپ مزید اچھی طرح سو نہیں سکتیں۔
  • آپ کےسرمیں اکثرسردرد ہوتا ہے۔
    یا دل میں درد ہوتا ہے۔
    یا پیٹ میں درد ہوتا ہے۔
  • آپ اکثر اُداس ہوتی ہیں۔
  • آپ مزید زندہ نہیں رہنا چاہتیں۔
  • آپ خود کونقصان پہنچا لیتی ہیں۔

پھرآپ کو مدد طلب کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔

یہ اہم ہے۔

کیونکہ تشدد خود بخود نہیں رُکتا۔

یہ صرف بدترہوتا ہے۔

لیکن آپ اس بارےمیں کُچھ کرسکتی ہیں!

 

دیگرلوگوں کو اس بارےمیں بتائیں۔

مثلاً:

  • کسی ایسےشخص سےبات کریں جس پرآپ بھروسہ کرتی ہیں۔
    اس بارےمیں کسی دوست سےبات کریں۔
    یا پھرکام پرکسی ساتھی سے۔
    رہائش گاہ میں کسی سوشل ورکر سےبات کریں۔
  • پولیس کےپاس جائیں۔
  • اور کاؤنسلنگ سنٹر.