بچوں کو بھی تحفظ چاہیے

بچوں کےلئےیہ خاص طورپربُرا ہوتا ہے:

 

اگروہ تشدد کا سامنا کرتےہیں!

 

بعض بچوں کوکوئی دوسرا مُلک چھوڑنا پڑا۔

وہ وہاں سےفرارہوئے۔

کیونکہ وہاں پرجنگ اورتشدد ہے۔

ُُنہیں اپنی جانوں کا خطرہ تھا۔

یا اُنہوں نے راستےمیں بُری چیزیں دیکھیں۔

 

بچےدھیان دیتےہیں اگرخاندان میں تشدد موجود ہو۔

 

وہ تشدد کودیکھتےہیں، سُنتےہیں اورمحسوس کرتےہیں۔

چاہے اُن کی عُمرکتنی ہی کیوں نہ ہو۔

 

بچےاکثرتشدد کا شکار ہوتےہیں۔

ُن کوپیٹا جاتا ہے۔

یا اُن کو دھمکی دی جاتی ہے اورخوفزدہ کیا جاتا ہے۔

بعض اوقات بچےبھی جنسی تشدد کا سامنا کرتےہیں۔

کسی بھی قسم کا تشدد بچوں کےلئےبہت بُرا ہے۔

اس کےنتیجےمیں اُن کی حالت بہت بُری ہوجاتی ہے۔

  • ہوسکتا ہےاُن کوڈراؤنےخواب آئیں اوروہ سو نہ سکیں۔
  • ہوسکتا ہےوہ سوتےوقت بسترپرپیشاب کردیں۔        
  • وہ خوفزدہ ہوجاتےہیں۔ یا بچے بدل جاتےہیں۔
  • بعض بچےخاموش اوربے چین ہوجاتےہیں۔
  • بعض بچےغُصیلےہوجاتےہیں اوردوسرے بچوں کو پیٹتےہیں۔
  • ہوسکتا ہےبچےکھیلنا بند کردیں۔  
  • بعض اچھی طرح سیکھ نہیں پاتے۔
  • بعض بچےبعد میں منشیات لیتےہیں۔

بچوں کو لازمی طورپرپرتشدد سےمحفوظ رکھا جانا چاہیے!

تمام بچوں کی نشوونما تشدد کےبغیرہونی چاہیے۔

یہ اُن کا حق ہے۔

 

بچوں کےلئےخصوصی مدد دستیاب ہے۔

برائےمہربانی بچوں کےلئے مدد حاصل کریں۔

مثلاً پولیس سےیا کسی کاؤنسلنگ سنٹرپر.

یا کسی ویمنزشیلٹرمیں.

آپ پتے یہاں پر تلاش کرسکتےہیں.