تشدد خود بخود نہیں رُکتا

شدد خود بخود نہیں رُکتا۔

 

بعض اوقات وقت کی ایک مُدت کےلئےیہ بہترہوجاتا ہے۔

ہوسکتا ہےتب آپ سوچیں کہ تشدد ختم ہوچُکا ہے۔

لیکن زیادہ ترمُشکل موجود رہتی ہے۔

اورپھریہ دوبارہ شُروع ہوجاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اس کوتشدد کا چکرکہا جاتا ہے۔

 

تو مثال کےطورپر یہ ایسےہوسکتا ہے:

  • آپ کا پارٹنرآپ کو دھمکی دیتا ہے۔
    وہ آپ کو باربارزدوکوب کرتا ہے۔
    نتیجےکےطورپر، آپ کا پارٹنرخود کوطاقتوراوراچھا محسوس کرتا ہے۔
    لیکن آپ اپنی زندگی بُرے طریقےسےگزاررہی ہیں۔
  • ہوسکتا ہےتب آپ کے پارٹنرکواس پرافسوس ہو۔
    وہ آپ سےمعافی مانگتا ہے۔  
    وہ آپ سےوعدہ کرتا ہےکہ دوبارہ آپ کو کبھی نہیں پیٹےگا .
  • وہ آپ کو تحائف دیتا ہے۔
  • پھرآپ بہترمحسوس کرنا شروع کردیتی ہیں۔
    آپ اورآپ کا پارٹنردوبارہ اچھےطریقےسےرہنا شروع کردیتےہیں۔
    شاید آپ اُس کےلئےدوبارہ محبت محسوس کرنا شروع کردیں۔
  • لیکن تشدد پھرشروع ہوجاتا ہے۔
    مُشکل اپنی جگہ موجود رہتی ہے۔
    آپ کا پارٹنرآپ کو دوبارہ دھمکی دیتا ہے۔
    آپ دوبارہ خوفزدہ ہوجاتی ہیں۔
    تشدد بدترہونا شروع ہوجاتا ہے۔

 

ہم آپ کو ہمت دینا چاہتےہیں۔

بہت سی خواتین شرمندہ محسوس کرتی ہیں۔

کیونکہ اُن کےخاوند اُن کےساتھ بہت بُراسلوک کرتےہیں۔

کیونکہ وہ پُرتشدد ہوتا ہے۔

اورکیونکہ وہ سمجھتےہیں کہ اس کا الزام اُن پرلگنا چاہیے۔

 

بہت سی خواتین خوفزدہ ہوتی ہیں۔

وہ سوچتی ہیں، مثال کےطورپر:

  • کون میری مدد کرےگا؟
  • کیا میں اپنے بچےکھوبیٹھوں گی؟
  • کیا میں اپنے خاوند کےبغیررہ سکتی ہوں؟
  • میں رقم کہاں سے حاصل کرسکتی ہوں؟

اس وجہ سےبہت سی خواتین مدد طلب نہیں کرتیں۔

وہ رہائش گاہ میں تشدد کےبارےمیں بات نہیں کرتیں۔

اوروہ اپنی چوٹوں کو چُھپاتی ہیں۔

 

ہم آپ کو ہمت دینا چاہتےہیں۔

آپ کو شرمندہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔

تشدد کےلئےآپ ذمہ دارنہیں ہیں۔

یہ مُرتکب شخص کی غلطی ہے.

 

برائےمہربانی مدد طلب کریں۔

اوراپنے بچوں کےلئےمدد طلب کریں۔

 

اورتشدد کےبارےمیں بات کریں۔

تشدد کوئی راز نہیں ہے۔

تشدد کوئی ذاتی معاملہ نہیں ہے۔

 

شاید آپ طلاق چاہتی ہیں یا علیحدہ ہونا چاہتی ہیں۔

اوراکیلےرہنا چاہتی ہیں۔

یا اپنےبچوں کےساتھ اکیلےرہنا چاہتی ہیں۔

یہاں مدد موجود ہے۔