ویمنزشیلٹرکیا ہے؟
اگرآپ کا پارٹنرآپ کوچوٹ لگاتا ہےیا دھمکی دیتا ہے،
آپ کسی ویمنزشیلٹرپرجاسکتی ہیں۔
وہاں صرف خواتین رہ سکتی ہیں۔
آپ ویمنزشیلٹرمیں محفوظ ہونگی۔
آپکےبچے کسی ویمنزشیلٹر میں محفوظ ہونگے۔
پتہ خُفیہ ہے۔
اس لئےاس کا اشتراک نہیں کیا جاسکتا۔
اوروہاں کوئی آپ سےنہیں مل سکتا۔
کسی ویمنزشیلٹر میں صرف خواتین کام کرتی ہیں۔
آپ کسی بھی وقت ویمنزشیلٹر میں جاسکتی ہیں۔
آپ جاسکتی ہیں.
پہلےکال کریں۔
آپ ویمنزشیلٹرمیں اپنے بچوں کو ساتھ لے کرجاسکتی ہیں۔
ایک استثناء ہے:
اگرآپ کا کوئی بیٹا ہےجس کی عُمر12 سال سےزائد ہے۔
توپھرپوچھئے:
ُُسے کس ویمنزشیلٹر پرآنےکی اجازت ہے؟
اگرآپ کسی اورمُلک سےآئی ہیں،
آپ بھی ویمنزشیلٹرجاسکتی ہیں.
وہاں مُترجم موجود ہیں۔
اُن خواتین کےلئےجوجرمن اچھی طرح نہیں بول سکتیں۔
اس کےعلاوہ وہاں اُن خواتین کےلئےاشاروں کی زُبان کےمترجمین بھی موجود ہیں جوسُن نہیں سکتیں۔
آپ کو برلن میں ویمنزشیلٹرزپرکوئی کرایہ ادا نہیں کرنا پڑے گا۔
آپ ویمنزشیلٹرمیں رہ سکتی ہیں، جب تک
ضروری ہے۔
ویمنزشیلٹرمیں آپ کواپنا کھانا مہیا کرنا ہوگا:
بعض اوقات لوگ ویمنزشیلٹرزکےبارےمیں جھوٹ بولتےہیں۔
وہ نہیں چاہتےکہ خواتین ویمنزشیلٹر میں جائیں۔
یہ وجہ ہے کہ وہ بہت سی غلط باتیں کرتےہیں۔
آپ ویمنزشیلٹرمیں کیسے جاسکتی ہیں؟
آپ ویمنزشیلٹرکو کال کرتی ہیں۔
اس کےعلاوہ آپ اپنےلئےبھی مدد حاصل کرسکتی ہیں۔
ملازم آپ کوفون پرملاقات کےلئےجگہ کےبارے میں بتائےگی۔
آپ وہاں جائیں۔
عملے کا ایک شخص آپ کو ملاقات کی جگہ سے ساتھ لےلےگا۔
یا ویمنزشیلٹرسےکوئی اورخواتین.
پھرآپ مل کرویمنزشیلٹرجاتی ہیں.
آپ ویمنزشیلٹرکےفون نمبریہاں حاصل کرسکتی ہیں.
پھر کیا ہوگا؟
آپ ویمنزشیلٹرمیں محفوظ ہونگی۔
آپ کو ایک ذاتی کمرہ ملتا ہے۔
آپ وہاں آرام کےلئےآسکتی ہیں۔
آپ اس بارےمیں سوچ سکتی ہیں کہ آگے کیا ہوگا:
ویمنزشیلٹرکی ملازمین آپ کےکسی سوالات کے سلسلےمیں آپ کی مدد کریں گی:
عملہ بھی آپ کا ساتھ دے سکتا ہے۔
مثلاً، عدالت یا حُکام تک جانےکےلئے۔
یا کاؤنسلنگ سنٹرپر.
ویمنزشیلٹرمیں ایک اٹارنی ہفتےمیں ایک دفعہ آتا ہے.
وکیل (اٹارنی) آپ کو مشورہ دے سکتا ہے۔
اس پرکوئی لاگت نہیں آتی۔
اگرآپ کواپائنٹمنٹ کےلئےجانا پڑتا ہے،
اگرآپ کواپائنٹمنٹ کےلئےجانا پڑتا ہے، توآپ کےبچوں کی دیکھ بھال کی جاسکتی ہے۔
آپ کو یہ کاغذات اپنے ساتھ ویمنزشیلٹرمیں لانے چاہییں:
اپنےساتھ نہ لےکرآئیں: