عدالتیں کیسےمدد کرسکتی ہیں؟

تشدد کےخلاف اہم قوانین۔

 

 

تشدد سےتحفظ کا قانون موجود ہے.

قانون کا مقصد ہرکسی کو تشدد سےمحفوظ رکھنا ہے۔
خواتین زیادہ تعدد کےساتھ تشدد کا سامنا کرتی ہیں۔

اس وجہ سے، قانون خواتین کےلئےخاص طورپراہم ہے۔

  • تاکہ اُنہیں تشدد کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
  • تاکہ وہ وہ تشدد کےخلاف اپنا دفاع کرسکیں۔

فیملی کورٹ میںآپ مُختلف الزامات عائد کرسکتی ہیں۔

تاکہ آپ مُرتکب شخص سےمحفوظ ہوں۔

تاکہ تشدد رُک جائے۔

مثال کےطورپر آپ یہ الزامات عائد کرسکتی ہیں:

  • تاکہ آپ کو اپنےمشترکہ اپارٹمنٹ میں اکیلے رہنے کی اجازت حاصل ہو۔
  • تاکہ مُرتکب شخص کو اپارٹمنٹ میں داخل ہونے کی اجازت حاصل نہ ہو۔
  • تاکہ مُرتکب شخص کو مزید آپ کےاپارٹمنٹ میں داخل ہونے کی اجازت حاصل نہ ہو۔
  • تاکہ مُرتکب شخص کومزید آپ کےقریب آنےکی اجازت حاصل نہ ہو۔
  • تاکہ وہ مزید آپ کا پیچھا نہ کرے۔

 

تب مُرتکب شخص کو مزید آپ کوفون کرنے کی اجازت حاصل نہیں ہوگی۔

اس کےعلاوہ اُسےآپ کو کوئی ایس ایم ایس یا ای میلزبھیجنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

یا: مُرتکب شخص کو لازمی طورپر آپ سے50 میٹرزکا فاصلہ قائم رکھنا ہوگا۔
وہ آپ تک رسائی نہیں کرسکتا۔

وہ اُس عمارت میں داخل نہیں ہوسکتا جس میں آپ ہیں۔

                                                              

اگر مُرتکب شخص ایسا کرتا ہے،

توآپ پولیس کو بُلا سکتی ہیں: 110

پولیس آپ کوتحفظ مہیا کرسکتی ہے۔

وہ مُرتکب شخص کودوررکھ سکتےہیں۔

پولیس ایک فوجداری الزام عائد کرےگی۔

تب مُرتکب شخص کو سزا دی جائےگی۔

یہاں تک کہ اس سلسلےمیں مزید قوانین بھی موجود ہیں۔

مثال کےطورپر، فوجداری کوڈ میں۔

یہ کہتا ہے:

مُختلف فوجداری افعال کےلئےکون سی سزائیں موجود ہیں۔