رفیوج اپارٹمنٹس

شیلٹراپارٹمنٹ کیا ہے؟

 

اپارٹمنٹ میں آپ اپنے بچوں کےساتھ اکیلی رہ سکتی ہیں۔

یا آپ دیگرخواتین اوربچوں کےساتھ مل کررہتی ہیں

ایک مشترکہ اپارٹمنٹ میں۔

آپ کو وہاں اپنا ایک کمرہ ملےگا۔

پتہ خُفیہ ہے۔

 

آپ کو اپارٹمنٹ کا کرایہ ادا کرنا پڑے گا۔

اگرآپ کےپاس کوئی رقم نہیں ہے:

مدد کےلئےکہیں۔

 

کوئی سوشل ورکر ان درخواستوں کےحوالےسےآپ کی مدد کرسکتی ہے۔

یا اگرآپ کوئی سوالات پوچھنا چاہتی ہوں یا مشکلات پر بات کرنا چاہتی ہوں۔

آپ کا ساتھ سوشل ورکربھی دے سکتی ہے۔

مثلاً، عدالت یا حُکام تک جانےکےلئے۔

 

یا کاؤنسلنگ سنٹرپر.

 

کچھ شیلٹراپارٹمنٹس میں بچوں کےلئےسرگرمیاں موجود ہیں۔

آپ اپنے بڑے بچوں کےساتھ کسی رفیوج اپارٹمنٹس میں منتقل ہوسکتی ہیں۔

یہاں تک کہ اگرآپ کےبیٹوں کی عمریں 14 سال سےزائد ہیں۔

 

کب آپ کسی شیلٹرمیں منتقل ہوسکتی ہیں؟

  • اگرآپ اپنے اپارٹمنٹ میں نہیں رہ سکتیں۔
  • اگرآپ ایک ویمنزشیلٹرمیں مُنتقل نہیں ہوسکتیں۔


آپ ایک شیلٹراپارٹمنٹ میں کیسےجاسکتی ہیں؟

  • آپ کسی شیلٹراپارٹمنٹ آفس سےکال کرسکتی ہیں۔
  • یا آپ ایک ایس ایم ایس بھیج سکتی ہیں۔
  • آپ ایک ای میل لکھ سکتی ہیں۔
  • آپ ایک فیکس بھی بھیج سکتی ہیں۔

 

پھر کیا ہوگا؟

آپ کو دفتر میں ایک اپائنٹمنٹ ملے گی۔

آپ کو وہاں شیلٹراپارٹمنٹ کےبارے میں معلومات حاصل ہونگیں.

آپ عملے سے بات کرسکتی ہیں۔

آپ اُنہیں بتا سکتی ہیں کہ آپ کےساتھ کیا واقع ہوا ہے۔

اورآپ سوالات پوچھ سکتی ہیں۔

 

بعض اوقات آپ شیلٹراپارٹمنٹ کی تصاویربھی دیکھ سکتی ہیں.

تب آپ اس بارے میں سوچ سکتی ہیں۔

کہ کیا آپ مُنتقل ہونا چاہتی ہیں۔

اگرآپ مُنتقل ہوتی ہیں، تو ملازمین سوالات اورمشکلات کےحوالےسےآپ کو تعاون مُہیا کریں گے۔

 

آپ شیلٹراپارٹمنٹس کےٹیلی فون نمبرحاصل کرسکتی ہیں.