وائلنس پروٹیکشن آؤٹ پیشنٹ کلینک

اگرآپ کا خون بہ رہا ہے۔ یا اگرکُچھ ٹوٹ گیا ہے:

 

توڈاکٹرکےپاس جائیں۔

یا کسی ہسپتال میں جائیں۔

فرسٹ ایڈ ایمرجنسی سرس کی طرف۔

ایک وائلنس پروٹیکشن آؤٹ پیشنٹ کلینک موجود ہے .

آپ وہاں جاسکتی ہیں اگر:

  • مُرتکب فرد نےآپ کو تکلیف پہنچائی ہے۔
  • ُرتکب فرد نے آپ کوزخمی کیا ہے۔
  • مُرتکب فرد نےآپ کا گلا دبایا ہے۔
  • مُرتکب فرد نےآپ کوزبردستی جنسی عمل کرنےپرمجبورکیا ہے۔
  • یا اگرآپ کونیل پڑےہیں۔
    یا زخم لگےہیں۔

 

پہلےکال کریں۔

آپ یہاں سےٹیلی فون نمبرحاصل کرسکتی ہیں.

تب آپ کوایک اپائنٹمنٹ مل جائےگی۔

معائنےمُفت کئےجاتےہیں۔

وہاں تمام ڈاکٹرخواتین ہیں۔

ایک خاتون ڈاکٹرآپ کا معائںہ کرےگی۔

اوروہ آپ کےتمام زخموں کی تفصیل لکھےگی۔

اورآپ کےزخموں کی تصاویرلےگی۔

 

زخم اہم ثبوت ہوتےہیں۔

آپ وہ پولیس اورعدالت کو دکھا سکتی ہیں۔

آپ فیصلہ کرسکتی ہیں کہ کیا آپ دستاویزاستعمال کریں گی۔

مثال کےطورپر، پولیس کےلئے۔

اگرآپ مُرتکب شخص کےخلاف الزامات عائد کرنا چاہتی ہیں.

یا عدالت کےلئے۔